سعودی فرماںروا نے ولی عہد شہزادہ مقرن، وزیر خارجہ سعود الفیصل کو برطرف کر دیا
Posted on April 29, 2015 By Mohammad Waseem اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Saud Al Faisal
ریاض (جیوڈیسک) سعودی ٹی وی کے مطابق سعودی فرماںروا شاہ سلمان نے ولی عہد شہزادہ مقرن کو برطرف کر دیا وہ نائب وزیر اعظم بھی تھے۔
ان کی جگہ شہزادہ نائف کو ولی عہد مقرر کیا گیا ہے جبکہ شہزادہ محمد بن سلطان نائب وزیر اعظم مقرر کیے گئے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کو بھی عہدے سے برخاست کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ عادل الجبیر کو وزیر خارجہ تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عادل الجبیر امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر تھے۔