بالٹی مور (جیوڈیسک) بالٹی مور میں کل سیاہ فام فریڈی گرے کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد مشتعل لوگوں نے شہر میں احتجاج کے دوران تباہی مچا دی تھی جس پر رات کے وقت کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔
احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
پولیس کے مطابق کل کے احتجاج کے دوران انیس عمارتوں اور ایک سو چوالیس گاڑیوں کو جلایا گیا جن میں پولیس کی گاڑیاں بھی شامل ہیں جبکہ دو سو دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔