سندھ ہائیکورٹ کا ملیر سے سیلاب متاثرین کی واپسی کا حکم

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ملیر کے علاقے میں موجود سیلاب متاثرین سے دو ماہ میں جگہ خالی کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملیر کے علاقے گڈاپ میں رہائش پذیر سیلاب متاثرین سے دو ماہ میں جگہ کو خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے حکم دیا کہ متاثرین کی واپسی کا بندوبست کیا جائے۔

عدالت میں سماعت کے دوران متاثرین نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں کراچی بلا کر کہا گیا تھا کہ ہم یہی رہیں گے یہ جگہ ہماری ہوگئی ، اب متبادل جگہ دی جا رہی ہے نہ گھر بنا کر دیئے جا رہے ہیں۔

سیلاب متاثرین نے عدالت کو بتایا کہ اگر متبادل جگہ فراہم کی جائے تو ہم فوری یہ جگہ خالی کر دیں گے جس پر عدالت نے دو ماہ میں سیلاب متاثرین کی واپسی کا بندوبست کرنے کا حکم دے دیا۔