اسلام آباد (جیوڈیسک) این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 14 ہزار 800 اور پیداوار 10 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔
شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں کم ازکم دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
وسطی اور بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گرم موسم کی شدت کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں معمولی کمی ہوئی ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال بھی کم ہوا ہے۔
تاہم زیادہ دباؤ والے علاقوں میں سسٹم ٹرپ ہونے سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش بدستور جاری ہے۔