لالہ موسیٰ کی خبریں 29/4/2015

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) صدر اوکٹرائے ایمپلائزیونین سی او یونٹ لالہ موسیٰ مہر محمدافضال اور سیکرٹری یونین کونسل 87/4 لالہ موسیٰ مرزا محمد اشفاق کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا، جس کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر افشاں رباب اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے تھیں، تقریب میں مہر محمدافضال اور مرزا محمداشفاق کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا، تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی سابق سٹی ناظم لالہ موسیٰ نے کہا کہ مہر محمدافضال اور مرزا محمداشفاق نے مدت ملازمت نہایت احسن انداز میں پوری کی، جس انداز خوبصورت انداز میں ان کو رخصت کیاجارہا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، لالہ موسیٰ وہ واحد شہر ہے جہاں پر ٹی ایم اے کے ملازمین اپنے ساتھی دوستوں کو اس خوبصورت انداز میں رخصت کرتے ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہائوسنگ اینڈ پلاننگ چوہدری طارق محمودنے کہا کہ مہر محمدافضال اور مرزا محمداشفاق کے ساتھ مجھے بھی کام کرنے کا موقع ملا، نہایت اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں آج یہ خوبصورت محفل ان سے محبت کا اظہارکررہی ہے، مدت ملازمت پوری کرنے پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیشہ ان کے کام کو یاد کیاجاتا رہے گا، الوداعی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں رہنما پی ٹی آئی لالہ موسیٰ سید حبیب حیدر شاہ، شیخ خالد محمود نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ،چیف آفیسر کھاریاں وجاہت حفیظ صدیقی، عظمت فرید وڑائچ،چیف آفیسر ٹی ایم اے لالہ موسیٰ مرزا مشرف بیگ،محمدالطاف سلیمی،اعجاز حسین ڈار،میاں محمدآفتاب گلزار چیف ایڈیٹر ”ریڈزون نیوز” لاہور، چوہدری محمدیاسر،حاجی عبدالحق سیکرٹری ،خان آفتاب خان،ضمیر صدیقی سیکرٹری ،منیر ڈار،چوہدری بشارت علی آف سیداگول،مہر اعجاز اعظم ،ملک محمدطارق غلہ منڈی،علی نادر چوہدری انفورسمنٹ انسپکٹر لالہ موسیٰ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)گندم کٹائی شروع،کسان گندم کی فصل کو جلدسمیٹنے کیلئے بے تاب،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ بے موسمی بارشوں کے باعث گندم کی کٹائی کا تاخیرسے آغازہونے کے باعث کاشتکاربارشوں کے خوف سے گندم کی فصل کو جلدسمیٹنے کیلئے بے تاب ہیں ،اور کوشش کررہے ہیں کہ جتنی گندم کاٹ لی جائے اسے تھریشرکے ذریعے جلدی سمیٹ بھی لیاجائے،اس صورتحال میں کاشتکاروں کو گندم کاٹنے کیلئے مزدوربھی نہیں مل رہے ،ناتجربہ کارمزدورملنے پر بھی کاشتکاراللہ کا شکراداکرتے ہیں اور منہ مانگی مزدوری دینے پرمجبور ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)کنوینئرآوازخلق سنوتحریک وسابق جنرل سیکرٹری کھاریاں بارنوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی اے سی کھاریاں افشاں رباب سیدسے ان کے دفترمیںخصوصی ملاقات کی،اور کمپیوٹراراضی ریکارڈسنٹرکی جگہ تنگ ہونے سے پیداہونے والی مشکلات سے تحریری طورپر آگاہ کیا،اس موقعہ پرنوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اے سی کھاریاں کوبتایاکہ ہے کہ کمپیوٹراراضی ریکارڈ سنٹر کھاریاں کی جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے سائلین کو مشکلات اور بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے،سنٹرکے کمپیوٹرروم میں جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے گھٹن ہوجاتی ہے ،سنٹرمیں نہ تو ٹوکن سسٹم ہے اور نہ ہی قطاربنائی جاسکتی ہے،نہ ہی سائلین کو اپنی باری کا پتہ چلتاہے ،خواتین اور بزرگ افرادکو وہاں گھنٹوں کھڑارہناپڑتاہے،انہوں نے اے سی کھاریاں سے مطالبہ کیاکہ کمپیوٹرائزڈاراضی ریکارڈسنٹرکو کسی کھلی جگہ پرمنتقل کرکے عوامی مشکلات کا ازالہ کیاجائے۔