کراچی : دستگیر میں فائرنگ، اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے دستگیر میں فائرنگ سے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحیدالرحمان جاں بحق ہو گئے۔

فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر میں ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھندفائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار وحید الرحمان موقع پر جاں بحق ہوگئے،انہیں سر اور ٹانگوں میں گولیاں لگیں۔

مقتول وحید الرحمان جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے اور وہ فیڈرل بی ایریا لطیف اسکوائر کے رہائشی تھے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروںنے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردیں۔