ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی صدارات میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ ملیر ندی میں کچرا ،کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹرل پھینکنے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ملیر ندی کی آفادیت کو قائم و دائم رکھنے اور آلودگی کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے شاہراہوں گلیوں اور محلوں کی سطح پر کوڑا کرکٹ ،ملبہ اور بلڈنگ میٹریل پھینکنے اور کچرے کو آگ لگانے کی روک تھام کے لئے موثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے شاہ فیصل زون آفس میں ملیر ندی میں کوڑا کرکٹ پھنکنے کے روک تھام اور عائد پابندی پر سختی سے عملد رآمد کے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن ،میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نادر خان ،ایڈیشنل کمشنر بلدیہ کورنگی وسیم الدین ،ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،بلدیہ جنوبی کے انجینئرز ،اور ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے شرکت کی ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ ملیر ندی میں کچرا پھینکنے کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ خصوصاً علاقہ پولیس بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں تاکہ ملیر ندی کو مکمل طور پر صاف ستھرا رکھا جاسکے انہوں نے اس حوالے سے بلدیہ شرقی اور جنوبی کے انتظامیہ سے بھی درخواست کی کہ وہ ملیر ندی میں کچرا ڈالنے سے اجتناب کریں اور کچرا ڈالنے کی روک تھام پر عائد پابندی کی پاسداری کی جائے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے حوالے سے اپنی تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لارہی ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ملیر ندی میں کچرا پھینکنے کی روک تھام کرکے اس کی آفادیت کو قائم ودائم رکھنے اور آلودگی کے خاتمے کے لئے شاہراہوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے اور اسے آگ لگانے کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 DMC Korangi Karachi Meeting

DMC Korangi Karachi Meeting