اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ جمعہ سے اسلام آباد کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز ادا کی جائے گی۔
جمعہ کو فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے نظام صلوۃ پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔ امام کعبہ کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ یکم مئی سے اسلام آباد میں تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں نماز ادا کی جائیگی۔
تمام مسالک کے علماء نے اس بات پر اتفاق کرلیا ہے ، جمعہ کو فیصل مسجد میں نظام صلوٰة کا آغاز کیا جائیگا ، صدرمملکت بھی جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کرینگے ، اسلام آباد کے بعد پورے ملک میں نظام صلوٰة قائم کیا جائیگا۔
سعودی عرب کی سلامتی کے حوالہ سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی کو حرمین شریفین کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں ، کسی کو حرمین شریفین کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں ، پاکستان نے حرمین شریفین اور سعودی عرب کے تحفظ پر دو ٹوک موقف اپنایا ہے۔