محکمہ موسمیات نے آج رات کو بارش کی پیشنگوئی کر دی

Raining

Raining

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے جمعرات کی رات کو بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ہے جن کے مطابق پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ سمیت دیگر علاقوں میں آج رات بارش ہونیکا امکان ہے جس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

جمعرات کی صبح بارشوں کا سلسلہ پہاڑی علاقوں تک بڑھ سکتا ہے ، محکمہ موسمیات کی الرٹ کے بعد ریسیکیو ون ون ٹو ٹو نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور تمام عملے کو ہنگامی طور پر ڈبل ڈیوٹی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انہیں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔