رواں سال کے تیسرے ماہ میں یوریا کی فروخت میں گیارہ فیصد اضافہ

Urea

Urea

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں سال کے تیسرے ماہ کے دوران یوریا کی فروخت میں گیارہ فیصد سے زائد اضافہ ہوا ، جبکہ ڈی اے پی کے استعمال میں چونتیس فیصد سے زائد کمی ہوئی۔

مارچ کے دوران یوریا کی فروخت میں 11 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ ڈی اے پی کے استعمال میں 34 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔

این ایف ڈی سی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے دوران یوریا کی فروخت چار لاکھ ، انتیس ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اِسی عرصے میں تین لاکھ ، چوراسی ہزار ٹن تھی۔ سال کے تیسرے ماہ میں تریسٹھ ہزار ٹن ڈی اے پی خریدی گئی جو پچھلے سال کے اِسی عرصے میں تہتر ہزار ٹن پر موجود تھی۔