تلہ گنگ کی خبریں 29/4/2015

Shazia Ashfaq Mattu

Shazia Ashfaq Mattu

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مقبولیت میںدن بدن اضافہ ہو رہا ہے، میاں محمد نواز شریف ایک زیرک سیاست دان ہیں، دھاندلی کا رونا پیٹنے والوں کو شرمندگی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ثابت ہوگیا ہے کہ پا کستا ن کی مقبو ل تر ین جما عت ن لیگ ہی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن کی ایم این اے محتر مہ شا زیہ اشفاق مٹو نے کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ ہما ری جما عت اور قا ئد ین پر الز ام لگانے والی جما عت کو دھا ند لی کے الز اما ت میں رسوئی کے سوا کچھ حا صل نہیں ہو گا اور مسلم لیگ ن کے قا ئد میا ں محمد نواز شر یف نڈر،بہادر اور زیرک سیا ست دان ہیں ۔وہ جب بھی اقتدار میں آ ئے ہیں انہو ں نے پا کستا نی قوم کو ریلیف فراہم کیا ۔چین اور پا کستا ن کے درمیا ن تا ریخی معا ئد ے ہو ئے ہیںجن کے مکمل ہو نے کے بعد پا کستا ن میں خو شحا لی ہی خوشحا لی ہو گی ۔وہ دن دور نہیں جب عوام کو اپنے مسائل سے چھٹکا را ملنے والا ہے ۔شا زیہ اشفاق مٹو نے مز ید کہا کہ کنٹو نمنٹ بو رڈ کے الیکشن میں ثا بت ہو گیا ہے کہ پا کستا ن کی مقبو ل تر ین جما عت مسلم لیگ ن ہے اور جو امیدوار آ زاد حیثیت سے کا میا ب ہو ئے ہیں انکا بھی تعلق مسلم لیگ ن کے ساتھ ملتا جلتا ہے ۔سیا ست کو ئی بچوں کا کھلونا نہیں ہے کہ جب دل ہوا تو کھیل لیا ،کر کٹ اور سیا ست میں زمین آ سما ن کا فرق ہے ۔سیا ست میں آ نے سے پہلے سیا سی کو سیا ست کے طور طر یقے سیکھ لینے چا ہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع تھو ہا محرم خا ن میں ٹر یکٹر کا ایکسل ٹو ٹنے سے نوجوان نیچے آ کر دم توڑ گیا ۔تفصیل کے مطا بق یو نین کو نسل تھو ہا محر م خا ن کا رہا ئشی عمر حیا ت جس کی عمر 27سال ہے وہ اپنے کا م کا ج کیلئے ٹر یکٹر لے کر جا رہا تھا کہ راستے پر ٹر یکٹر کا ایکسل ٹوٹنے سے ٹر یکٹر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور عمر حیات ٹر یکٹر کے نیچے آ کر دم توڑ گیا ۔متوفی کو آ با ئی قبر ستا ن میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) بین الصوبا ئی شا ہراہ پر تلہ گنگ سے اکوال تک سپیڈ بر یکر نہ ہو نے کی وجہ سے کئی حا دثا ت ہو چکے ہیں جن میں کئی قیمتی جا نیں ضا ئع ہو ئی ہیں اور متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ،اعلی حکا م نو ٹس لیں ۔تفصیل کے مطا بق بین الصو با ئی شا ہراہ جس پر چاروں صو بو ں کی ٹر یفک کی آ مد ورفت لگی ہو ئی ہے اور تلہ گنگ سے اکوال تک اس مین شا ہراہ پر کو ئی سپیڈ بر یکر نہیں ہے جس سے درجنو ں حا دثا ت رونما ہو چکے ہیں ۔ٹر یفک کی تیز رفتاری کی وجہ سے اس روڈ پر کئی حا دثا ت ہو چکے ہیں جن میں کئی قیمتی جا نیں ہم ضا ئع کر چکے ہیں اس روڈ پر زیا دہ تر حا دثات تیز رفتاری سے پیش آ ئے ہیں ۔متعلقہ محکمہ کی بے حسی کی وجہ سے قیمتی جا نوں کا ضیا ع ہوا ہے اگر سپیڈ بر یکر ہو تے تو شا ید کچھ جا نیںضا ئع ہو نے سے بچ سکتی تھیں ۔شہر یو ں نے اعلی حکا م سے اپیل کی ہے کہ اس روڈ پر سپیڈ بر یکر بنا کر ہما ری اور ہما رے لو احقین کی جا نوں کو محفو ظ بنا ئیں۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) میا ل چو کی انچارج کا ایک اور دھما کہ ،سگھر کھا ئی میں جوائے کی سجی ہو ئی محفل الٹا دی ،چار قما ر باز گرفتار اور دائوپر لگی ہو ئی رقم قبضے میں لے لی ۔تفصیل کے مطا بق میا ل چو کی پر تعینا ت سب انسپکٹر علی عباس نے سگھر کے علاقے کھا ئی میں جو ئے کی سجی محفل کی رنگ میں بھگ ڈال دی اور قما ر باز جن میں عبدالغفار،محمد نا صر ،خا ن زما ن اورانتقاق حسین کو گر فتار کر لیا اور جو ئے میں لگی رقم 21ہزارآ ٹھ سو دس روپے بر آ مد کر لیے اور قما ر بازوں کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تھا نہ صدر پو لیس نے ایس ڈی او رول کی درخواست پر دو بجلی چوروں کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔تفصیل کے مطا بق ایس ڈی او رول سب ڈویژن نے اپنی ٹیم کے ہمر اہ تھو ہا محر م خا ن میںچھا پہ مارا جہا ں گو ہر خا ن نا می شخص واپڈا کی تا روں سے ڈائریکٹ تا ریں لگا ئی ہو ئی تھی اور دوسرا چھا پہ ڈھو ک منگیا ل پر مارا جہا ں اللہ یار خا ن نا می شخص بھی واپڈا کی بجلی چوری کر تے ہو ئے موقع پر پکڑا گیا جن کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)مجلس احراراسلام تلہ گنگ کے زیراہتمام شہدائے ختم نبوت 1953ء کی یادمیں سالانہ چھٹی ختم نبوت کانفرنس یکم مئی بروزجمعہ کومسجدسیدناابوبکرصدیق تلہ گنگ میں منعقدہوگی۔کانفرنس کا آغازساڑھے گیارہ بجے دن ہوگا۔کانفرنس سے مجلس احراراسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالدچیمہ قبل ازنمازجمعہ خصوصی خطاب کریں گے۔علاوہ ازیں سابق قادیانی مبلغ قاری محمد آصف ،مدثراسامہ،مولانا تنویرالحسن اورحسین احمدبھی اجتماع سے خطاب کریں گے۔