کھلنا ٹیسٹ، حفیظ نے ٹیسٹ کیرئر کی آٹھویں سنچری اسکور کر لی

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

کھلنا (جیوڈیسک) پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور سمیع اسلم بطور اوپنر میدان میں آئے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سمیع اسلم 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

محمد حفیظ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیسٹ کیرئر کی 8 ویں سنچری سکور کی۔ اظہر علی بھی ٹوٹل آگے بڑھانے کے لیے کیریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں‌ 332 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔

یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے 3,3 اور محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی , بنگلہ دیش کی جانب سے واحد کامیاب بائولر تیج الاسلام رہے جنہوں‌ نے سمیع اسلم کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں‌کیچ آئوٹ کروایا۔