کھلنا (جیوڈیسک) کھلنا میں کھیلے جا رہے سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلادیش نے دو سو چھتیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم تین سو بتیس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
وہاب ریاض اور یاسر شاہ تین تین جبکہ محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے دو دو کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ کے ساتھ نوجوان بیٹسمین سمیع اسلم میدان میں آئے۔ پچاس کے ٹوٹل پر ڈیبیو کرنے والے بلے باز بیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پروفیسر نے بنگلادیشی بولرز کی خوب کلاس لی، انہوں نے ٹیسٹ کیرئر کی آٹھویں سنچری مکمل کی ان کا کامیاب ساتھ اظہر علی نے دیا۔
دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ پر دو سو ستائیس رنز بنا لیے محمد حفیظ ایک سو سینتیس جبکہ اظہر علی پینسٹھ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔