لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش
Posted on April 30, 2015 By Mohammad Waseem لاہور, مقامی خبریں
Lahore Rain
لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں کینٹ، والٹن، سرور روڈ اور ڈیفنس میں رات گئے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں۔
جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ڈی آئی خان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ملتان، ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔