ریاض (جیوڈیسک) حلف برداری کی تقریب ریاض کے شاہی محل میں ہوئی، اس تقریب میں شہزادہ محمد بن نائف نے ولی عہد اور محمد بن سلمان نے نائب ولی عہد کا حلف اٹھایا۔
اس سے پہلے سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے شہزادہ مقرن کو ولی عہد کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ اپنے بھتیجے شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد مقرر کیا۔
شاہ سلمان نے وزیر دفاع کے منصب پر فائز اپنے تیس سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو نائب ولی عہد مقرر کیا۔