امریکہ، سیاہ فام کی ہلاکت پر تیسرے روز بھی احتجاج

Protest

Protest

بالٹی مور (جیوڈیسک) پہلے دو دن کے برعکس احتجاج کے شرکا پر امن رہے، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور نعرے بلند کئے۔

ان کا مطالبہ تھا کہ بتایا جائے کہ پچیس سالہ فریڈی گرے کو کس طرح چوٹ آئی، دوسری جانب پولیس نے گرے کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ جاری نہیں کی۔

اس سے پہلے پولیس نے بدھ کو رپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تفتیش جمعہ تک مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔