کنٹونمنٹ بورڈ کے انتحابات میں کپتان نے ایک ہی بال پر نون لیگ کو پنجاب کے کونے میں دھکیل دیا

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

جدہ (نوید فاروقی) کنٹونمنٹ بورڈ کے انتحابات میں کپتان نے ایک ہی بال پر نون لیگ کو پنجاب کے کونے میں دھکیل دیا پیپلز پارٹی کو نمبر چار مولانا فضل الرحمن اسفند یار ولی اور بہت سی پارٹیوں کو کلین بولڈ کر دیا ہے۔پارٹی کی دھرنے کے دوران لازوال جد و جہد کی وجہ سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صاف و شفاف الیکشن ہوئے اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔جدہ میں تحریک انصاف کا کارکنوں سے ٹیلی فونک خطابپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے2015کو پی ٹی آئی کی کامیابیوں کا سال قرار دیا ہے وہ عزیزیہ جدہ میں اپنی رہائش گاہ پر آنے والے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں تیس ہزار کے قریب ووٹ لے کر ایم کیو ایم کی کچھار میں میں جا کر للکارنا عمران خان کا ہی کام ہے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی کی کراچی میں بھڑکیں ختم کرنے کے بعد پی ٹی آئی نے کنٹونمنٹ میں ان علاقوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جہاں کامیابی کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ گجرانوالہ کے غیور عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے کر عمران خان پر ہونے والے حملے کے داغ صاف کر دیے ہیں اسی طرح کھاریاں میں چودھریوں کے گھر سے دونوں نشستیں جیت کر ثابت کیا کہ وہ شہری حلقوں کی ہی نہیں دیہاتی علاقوں میں بھی جڑیں رکھتی ہے۔انہوں نے کہا پی ٹی آنے ووٹ لے جائے تو سیاست چھوڑ دیں۔

پی ٹی آئی نے میر پور جیت کر کشمیر میں خوب انٹری ڈالی ہے اور اب پیپلز پارٹی نون لیگ اور دیگر پرانی جماعتوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈال دیا ہےانہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے الطاف حسین کو چیلینج کیا کہ وہ میانوالی کی سیٹ سے پی ٹی آئی کے ادنی کارکن کے مقابلے میں بیس ہزار ووٹ لے کر دکھائیں وہ کیا اپنے چیئرمین سے بھی کہیں گے کہ اگر لسانیت پرست ڈان اتنے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پی ٹی آئی سیاست چھوڑدے گی انجینئر افتخار چودھری نے کہا پنڈی پنڈی کرنے والوں کو جلد ہی بلدیاتی انتحابات میں تارے دکھا دیے جائیں گے۔

ہم پنڈی کے لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں انہوں نے ٹیکسلا میں تو پی ٹی آئی پر اعتماد کیا مگر یہاں تنظیمی امور میں الجھے لوگوں کو ووٹ نہ دے کر سبق سکھایا ہے جس کا پارٹی جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا پنڈی کے لوگوں نے کرپٹ لوگوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیے وہ آئیندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو یقین دلایا کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا مگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ امت مسلمہ کسی بڑے امتحان میں نہ پڑے۔