کابل (جیوڈیسک) افغانستان کی پہلی خاتون پائلٹ کا اعزاز پانے 23 سالہ نیلوفر رحمانی نے کہا بچپن سے ہی جب میں آسمان پر کسی پرندے کو دیکھتی تو میں طیارہ اڑانے کی خواہش کرنے لگتی۔
سوشل میڈیا میں ان کو افغان شارٹ گن کے نام سے کافی مقبولیت ملی۔نیلو فر کو بھی طالبان کی جانب سے کئی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ جس کی وجہ سے 2 ماہ کیلئے ملک سے باہر بھی جانا پڑا۔
ہمیشہ اپنے تحفظ کیلئے اسلحہ رکھتی ہوں‘ آزادی ختم ہوگئی‘ فرخندہ نامی نوجوان خاتون کے قتل پر دکھی ہوں‘ مردوں سے ہاتھ نہیں ملاتی۔