بدین کے نواحی گائوں فقیر محمد سومرو میں ماموں کا اپنی شادی شدہ بھانجی پر تشدد

Zainab

Zainab

بدین (رپورٹ عمران عباس) بدین کے نواحی گائوں فقیر محمد سومرو میں ماموں نے اپنی شادی شدہ بھانجی پر تشدد کرکے پانچ ماہ کا حمل گرا دیا، سول ہسپتال بدین میں داخل زینب سومرو کے ماموں اسماعیل سومرو نے لاٹھیوں اور لاتوں سے تشدد کرکے اس کے پیٹ میں موجود پانچ ماہ کا بچہ ضایع کردیاجب کہ زینب کو مسلسل بیہوشی کے دورے پڑنے کے باعث اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ، حمل ضایع ہونے کا سن کر اس کے شوہر رجب سومرو کی حالت بھی خراب ہوگئی جس کو بھی سول ہسپتال بدین میں ایڈمٹ کردیا گیا ہے

بدین کے ماڈل تھانے پر ملزم کے خلاف مقدمہ دائر ہونے اور ملزم گرفتار ہونے کے باوجود پولیس نے بھاری رشوت پر ملزم کو بری کردیا ، زینب کی ماں آمنہ سومرو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بھائی اسماعیل سے گھلی کے تنازع تقرار چل رہا تھا گذشتہ روز مردوں کی غیر موجودگی میں ہمارے گھر میں داخل ہوگر ہم عورتوں پر حملہ کردیا جس کے باعث میری بیٹی زینب کا پانچ ماہ کا حمل ضایع ہوگیا

ا س نے بتایا کہ کہ ملزم نے پہلے بھی ہم پر حملہ کیا ہے جس کے شکایات ہم نے پولیس میں کی ہیں لیکن پولیس رشوت لے کر اسے کچھ بھی نہیں کہتی ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مجرم گرفتار ہونے کے بعد رہا کردیا گیا ہے اگر پولیس نے ہمیں انصاف نہیں دیا تو ہم عدالت جائیںگے دوسری جانب ایس ایچ او ولی محمد نے بتایا کہ ان کا فیصلہ گائوں کے وڈیروں کے پاس رکھا ہوا تھا اگر یہ پھر سے تھانے آتے شکایات لیکر آتے ہیں تو ہم ملزم کو ضرور گرفتار کرینگے۔