کراچی آپریشن کو حقیقی معنوں میں منطقی انجام تک پہنچائے بغیر کراچی میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔اعظم عظیم اعظم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اِتحادعوام اہلِسنت پاکستان کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ اسدا حمد مجددی کالم نگار محمد اعظم عظیم اعظم قاضی نورالاسلام شمس محمد سمعید اعظم زاہد لودھی سیدشاہ فصیح الدین عمران علی شاہ کامران قطب الدین عبدالرشید باقی ظفرالرحمان حقانی رئیس احمدایڈوکیٹ محمداحمدترازی پروفیسرڈاکٹرشبیراحمدخورشید الحاج محمد سعیدخان صابری انیس احمدقریشی اسداحمد اور دیگر نے لانڈھی فائربریگیڈاسٹیشن کے فائرآفسرغلا م فریدالدین اور جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسرسیدوحیدالرحمن کی شہرمیں پیش آئے ٹارگٹ کلنگ و فائرنگ کے واقعات میں ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سندھ اور شہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے فائر آفسرغلام فریدالدین اور پروفیسر سی دوحیدالرحمن کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کریں۔

ان کے قاتلوں کو عبرت ناک سزائیں دیں تاکہ پھر کوئی معصوم شہرکسی شیطان صفت درندے کے ہاتھوں کھلونابن کر قبرکی آغوش میں نہ جانے پائے اِن رہنماو ¿ں نے کہاہے کہ آ ج ایک مرتبہ پھر شہرمیں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے شہرِ کراچی کے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کو حقیقی معنوں میں منطقی انجام تک پہنچائے بغیر شہرِ کراچی میں دائمی امن قائم نہیں ہوسکتاہے علاوہ ازین کالم نگارمحمداعظم عظیم اعظم نے فائر آفسر غلام فریدالدین اور پروفیسرسیدوحیدالرحمن کے لواحقین سے اظہارتعریت کیااور مرحومین کے ایصالِ ثواب اورجنت الفردوس میںدرجات کی بلندی و اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل پر اجر عظیم کے لئے بھی دعا کی۔