آل کراچی کورنگی بلوچ انوی ٹیشن چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی کورنگی بلوچ انوی ٹیشن چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میں شفیع الیون ملیر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت پیر بخش بلوچ کلب کو 3-1سے زیر کردیا شفیع الیون کی جانب سے ثناء اللہ نے 2اور عرفان نے 1گول اسکور کئے جبکہ پیر بخش کا واحد گول ان کے کھلاڑی فدا نے اسکور کیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلوچ محمڈن لیاری نے مضبوط حریف محفوظ الیون ملیر کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے فتح نے گول اسکور کئے جبکہ محفوظ الیون ملیر کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عمر بلوچ،محمد اسماعیل ،عبدالجبار اور عبدالرحمن نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کیپٹن محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔