ذوالفقار مرزا کی حمایت میں بدین شہر میں کارکنوں اور جانثاروں کی شاندار ریلی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی حمایت میں بدین شہر سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں، کارکنوں اور جانثاروں کی شاندار ریلی، اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب تک لوگوں کاسمندر نظر آیا، تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے مختلف شہروں کے بعد ضلعی ھیڈ کواٹر بدین میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے اظہار یکجہتی کے لیئے نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں لوگوں کی شرکت نے شہر کی سب ریلیوں کا رکارڈ توڑ دیا۔

ضلع سے تعلق رکھنے والی مختلف سومرا، ملاح، چانگ،چانڈیہ، میمن، خواجہ، جمالی، جونیجہ، خاصخیلی سیمت دیگر برادریوں کے لوگوں نے ریلی میں شرکت کی، بدین شہر کے نواحی علاقوں سے صبح 10بجہ ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوا جو بدین شہر کے اللہ والا چوک پر جمع ہوئے جہاں سے پیدل، اسکوٹر،رکشاؤں، چنگ چیوں، کاروں، سوزکیوں، ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر سواریوں میں موجود لوگوں نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ڈاکٹر فہمیدا مرزا کے فوٹوکے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جنہوں نے ریلی میں شرکت کرکے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ساتھ نبھانے کا وچن کیاریلی کے شروع ہوتے ہی لوگوں نے اپنے کاروبار بند کرکے اس میں شریک ہوئے جبکہ عورتیں اور بچے اپنے اپنے گھروں سے اس جلوس کے مناظر دیکھتے رہے، ریلی جب غریب آباد چوک پر پہنچی تو وہاں پر پہلے سے موجود لوگوں نے شرکاء پر پھول نچاور کرکے ان کا استقبال کیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ عیسیٰ ملاح، واحد چانڈیو،تنویر آرائیں، شوکت میمن، میر عبداللہ، خانصاحب میمن، طارق میمن، دلبر خواجہ، عاشق خواجہ اور دیگر نے کہا کہ آج مخالفین دیکھ لیں کی ریلی کسے کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج لوگوں نے ریلی میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ ضلع بدین کی عوام آج بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے بے انتہاء محبت کرتی ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ مخالفین بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹر فہمیدا مرزا اور حسنین مرزا کو استفیٰ دلاکر پھر سے الیکشن کرایا جائے وہ آج دیکھ لیں کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزااور اس کی فیملی نے آج پھر سے الیکشن جیت لیا، ریلی میں لوگ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر بنائے ہوئے گانوں پر رقص کرتے اور جھومتے رہے، ریلی کے اختتام پر رہنماؤں نے لوگوں کو ریلی کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے سب لوگوں سے عہد لیا کہ ہمارا جینا اور مرنا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا۔