کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں انٹر کے امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کرکے طلباء و طالبات کو درپیش مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دوران امتحان بجلی کی بندش سے اجتناب اور امتحانی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی اور کمرہ امتحان میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے تاکہ ہماراے مستقبل کے معمار صحت مند ماحول میں امتحانی فرائض انجام دیں سکیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مختلف امتحانی مراکز کے اطراف بلدیاتی سہولیات کے فقدان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کی کار کردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی سطح پر عوام درپیش مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔
اب عبادت گاہوں اور درسگاہوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر اور امتحانی مراکز کے اطراف بلدیاتی انتظامات بہتر بنا ئے امتحانی مراکز کے دورے میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کمرہ امتحان میں طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ دوران امتحان نقل سے اجتناب کریں انہوں نے کہاکہ نقل کے ذریعے ڈگر ی کا حصول تو ممکن ہے مگر قابلیت حاصل نہیں کی جاسکتی لہذا طلباء و طالبات اپنی علم کی جستجو کو بڑھائیں اور ملک سے جہالت کا خاتمہ کے لئے اپنی کاوشوں کو برائے کار لائیں۔