بھمبر کی خبریں 30/04/2015

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میڈیا کی خبر پر ایکشن بلدیہ بھمبر نے آوارہ اور باولے کتے مارنے کی مہم شروع کر دی پہلے روز 100 سے زائد کتے ٹھکانے لگا دئیے شہریوں کا بلدیہ بھمبر اور میڈیا کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر اور گرد و نواح میں آوارہ اور باولے خاموش زدہ کتوں کی بہتات سے شہری شدید پریشان اور خوف میں مبتلا تھے جبکہ باولے اور آوارہ کتوں نے گذشتہ 1 ہفتے کے دوران درجن سے زائد افراد کو بھی کاٹ کھایا گذشتہ روز اخبارات میں میڈیا کی نشاندہی پر بلدیہ بھمبر کے ایڈمنسٹریٹر راجہ شاہد انور نے نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ بھمبر کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے کر کتا مار مہم کا آغاز کر دیا بلدیہ اہلکاروں نے پہلے روز ہی شہر کے مختلف حصوں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 100 سے زائد آوارہ کتوں کو زہر خورانی کے ذریعے ٹھکانے لگا دیا آوارہ، باولے اور خارش زدہ کتوں کیخلاف مہم شروع ہونے پر بھمبر کے شہریوں نے میڈیا اور بلدیہ بھمبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے خوش آئندہ قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت آزاد کشمیر کی نااہلی وزیر تعلیم سکولز کی چشم پوشی بھمبر میں محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق ایلیمنٹری بورڈ کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کے مایوس کن تنائج پر والدین اور عوام علاقہ کا شدید احتجاج بچوں کا مستقبل تاریک، اساتذہ اور ایجوکیشن آفیسران ذاتی مفادات اور چیلہ نوازی میں سبقت لے جانے کی دوڑ میں بچوں کے مستقبل سے کھیلنے لگے حکومت آزاد کشمیرسرکاری سکول ختم کرے والدین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں ایلیمنٹر بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے سالانہ نتائج میں سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے مایوس کن نتائج نے سرکاری سکولوں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی مایوس کن نتائج پر عوام علاقہ ، شہریوں اور والدین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپے تنخواہ، ٹائم سکیلز ، تدریسی الائونسز ، سالانہ ترقی اور ذاتی مفادات لینے والے اساتذہ نے ثابت کر دیا کہ وہ معاشرے میں کلنک کے ٹیکے کا کردار ادا کر رہے ہیں اساتذہ کی غفلت کے باعث متعدد سکولوں میں پوری کی پوری کلاس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات فیل ہو گے اساتذہ نے اپنے فرائض منصبی میں ڈنڈی مارتے ہوئے بچوں کا مستقبل تاریک اور اپنا روز گار روشن رکھنے کی کوشش کی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف ضلعی ایجوکیشن آفیسران بھی بہتی گنگا میں برابر کے شریک ہیں ضلعی ایجوکیشن دفاتر سیاسی اکھاڑے بھرتی سینٹر اور چیلہ نوازی میں سبقت لے جانے کی دوڑ میں شامل ہیں بھمبر کے عوامی شہری حلقوں اور والدین نے سرکاری سکولوں کی مایوس کن کارکردگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے مستقبل تباہ کرنے والے سرکاری ادارے ختم کر کے شعبہ تعلیم پرائیوٹ سیکٹر کے حوالے کر دیا جائے اور بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے اساتذہ اور دیگر آفیسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھمبر خواتین ونگ کی صدر سدرہ ولایت خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدوروں ، کسانوں اور غریب عوام کی جماعت ہے بھٹو شہید نے خطہ ایشیا کے عوام کو بہادری سے جینے کا سبق دیا اور آمریت کے کیخلاف پھانسی کے پھندے پر جھول پر جمہوریت کو امر کر دیا تھا ان کی بہادر بیٹی بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے شہید قائدین کے نظریے اور فلسفے کو نہیں چھوڑینگے آج پیپلز پارٹی کاہر کارکن مرد و عورت شہید بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر جمہوریت کی مضبوطی کیلئے میدان عمل میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنان بے نظیر بھٹو شہید کے عزم ولولے اور نظریے کی روشنی میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں عملی کردار ادا کر رہی ہیں پارٹی قائدین نے مجھے جو ذمہ داریاں سونپی ہیں انشاء اللہ پوری فرض شناسی سے اپنی ذمہ داریاں نبھائوں گی اور شہید بھٹو کے فلسفلے کو گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا فریضہ ادا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قائد تحریک انصاف عمران خان کی سچائی اور کرپشن سے پاک سیاست کے ویژن کو دیکھتے ہوئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پسے ہوئے طبقات کی بھر پور نمائندگی کر رہی ہے اور آج پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ بھمبر کے مرکزی راہنما چوہدری اسامہ علی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے گھر کی سیٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے اپنا امیدوار کھڑا کر کے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے دادا گیری کرنے والی جماعتوں کو للکارا ہے جبکہ وفاق میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومتیں بھی ایم کیو ایم کے مقابلے میں نہ آ سکیں انہوں نے کہا کہ عمران خان سچائی اور کرپشن سے پاک سیاست کا ماحول پاکستان میں لانا چاہتے ہیں ان کی اس سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے پاکستان و آزاد کشمیر سے لاکھوں لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر کے عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام کی تحریک انصاف کو سپورٹ اس بات کا اشارہ ہے کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کر کے پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھر پور تبدیلی کی بنیاد رکھے گی اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پسے ہوئے طبقات کی بھر پور نمائندگی کر کے ان کو ان کا جائز مقام دلانے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کو حل اور انکی عزت نفس کو بحال کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حالیہ بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث میرے مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے انتظامیہ میری مالی معاونت کر ے مالک متاثرہ مکان کی اپیل تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی علاقہ رنڈیام کے رہائشی راجہ خادم حسین کا مکان حالیہ بارشوں کے باعث زمین کھسکنے سے زمین بوس ہو گیا جس پر راجہ خادم حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ مکان کی تباہی کی رپورٹ مقامی پٹواری کو دے دی ہے میرا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ ہے کہ میرے مکان کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے میری مالی مدد کی جائے تا کہ میں اپنا مکان دوبارہ تعمیر کر سکوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کی طرف سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ بھمبر کی دیرینہ اور حقیقی کارکن سدرہ ولایت خان کو ضلع بھمبر سے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر منتخب کرنا خوش آئند ہے سدرہ ولایت خان کی پارٹی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کو متحد و منظم رکھنے میں بھر پور رکردار ادا کیا پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد کر کے پارٹی کارکنان کا حوصلہ بڑھایا ہے ان خیالات کا اظہار محمد رشید، عنصر آرائیں، آصف آرائیں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سدرہ ولایت کو پارٹی خدمات اور دیرینہ کارکن کی حیثیت سے ضلعی عہدہ دینے پر وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف اور مرکزی رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر انعام الحق چوہدری کے بے حد مشکور ہیں اور سدرہ ولایت کو مبارکباد پیش کرتے ہین امید ہے کہ وہ اپنی بھر پور صلاحیتیوں سے پارٹی کو مضبوط اور متحد رکھنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )کشمیر گیمز 2015 کے سلسلہ میں بھمبر میں مختلف گیمز کے سلسلے میں والی بال اور فٹ بال کے مقابلے جاری عبدالحق چغتائی والی بال چیمپئن شپ کا میچ چوہدری اقبال والی بال کلب ڈھیری وٹاں اور فلک شیر والی بال کلب ہزاری کے درمیان کھیلا گیا جو چوہدری اقبال والی بال کلب ڈھیری وٹاں نے 2-0 سے جیت لیاجبکہ فٹ بال کا میچ بڑھنگ فٹ بال اور برنالہ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا جو بڑھنگ فٹ بال کلب نے 4-1 سے جیت لیا تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر کے زیر اہتمام ضلع بھمبرمیں کشمیر گیمز 2015 کے سلسلہ میں والی بال اور فٹ بال کے مقابلے جاری ہیں تفصیلات کے مطابق والی بال کا مقابلہ چوہدری اقبال والی بال کلب ڈھیری وٹاں اور فلک شیر والی بال کلب ہزاری کے درمیان کھیلا گیا جو چوہدری اقبال والی بال کلب ڈھیری وٹاں نے 2-0 سے جیت لیا جبکہ دوسرا میچ علی وال بال کلب بڑھنگ اور یونائٹیڈ سپورٹس کلب سماہنی کے درمیان کھیلا گیا جسے زبردست مقابلے کے بعد علی والی بال کلب بڑھنگ نے سٹیٹ 2-0 سے جیت لیاجبکہ جبکہ فٹ بال کا میچ بڑھنگ فٹ بال اور برنالہ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا جو بڑھنگ فٹ بال کلب نے 4-1 سے جیت لیا جبکہ فٹ بال کا دوسرا میچ مارننگ فٹ بال کلب بھمبر اور شفیق شہید فٹ بال کلب کس چناتر کے درمیان کھیلا گیا جو مقررہ وقت تک برابر رہا میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا جو مارننگ فٹ بال کلب بھمبر نے 3-1 گول سے جیت لیا ۔میچ کے مہمان خصوصی میجر ضیاء الرحمن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکمال سبحانی تھے جنہوں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپورٹس آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے اندر کھیلوں کا انعقاد کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے جس سے نہ صرف آزاد کشمیر بھر کے نوجوانوں کو جسمانی صلاحیتیں سامنے لانے کا موقع ملے گا بلکہ ذہنی صلاحیتیں بھی سامنے لانے کا موقع ملے گا سپورٹس کی صحتمندانہ سرگرمیوں سے نوجوانوں کے اندر کھیلوں کے مقابلے کا رحجان پیدا کرے گا صحت مند جسم کے اندر ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے صحت مند دماغ والے نوجوان ہی زندگی کے میدان میں ترقی پاتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بنیاد ی انسا نی ضرورتو ں کی یہ صورتحا ل ہے کہ اربو ں ر و پے سے تعمیر ہو نے والے کا لجز سکولز اور ہسپتا ل جنہو ں نے لو گو ں کو سستی اور بہتر تعلیم فرا ہم کر نی تھی اور علا ج معا لجہ کے لئے دوا ئیا ں اور ڈا کٹر ز ہو نے چاہیے تھے بر ی طر ح نا کا می سے دو چار ہیں ادارو ں کے سر برا ہ اپنی جگہ حکو متو ں کی لا پروا ہی اور غفلت کا پر چا ر کر تے نظر آتے ہیں اور حکومت پر برا جما ن بر سراقتدا ر لو گ تما م سر کا ری ادا رو ں پر اپنی گر فت مضبو ط کر نے کے لئے ہر جا ئز ونا جا ئز طر یقے اختیا ر کئے ہو ئے ہیں ان حا لا ت کو دیکھتے ہو ئے بھمبر کے باشعور عوام آئند ہ الیکشن میں سو چ سمجھ کرفیصلہ کر نا ہو گا اور ابھی سے سیاسی انتقا م لینے کی رو ش اختیا ر کر نی ہو گی انہو ں نے کہا کہ ہم سر کا ری ادا رو ں کے سر برا ہوں کو با ور کر ادینا چاہتے ہیں کہ وہ سیاسی پنڈ تو ں کے جا ئز و نا جا ئز کا م کر نے کی بجا ئے میر ٹ کو مد نظر رکھیں کیو نکہ آج سب سے بڑا آلہ کا ر ادارہ محکمہ تعلیم ہے جسکا ایک کلر ک بھی وقت حا کم بنا ہو ا ہے ڈی ای او ز ،اے ای اوز ڈی اوز تما م سفا رشی نکمے بد دیا نت لو گ ہیں جس کا منہ بو لتا ثبو ت سر کا ری تعلیمی ادارو ں کی حا لت زار ہے انہو ں نے کہا کہ وقت کا پہیہ اگر الٹا چل پڑا تو ان کے آقا بھی انہیں نہیں بچا سکیں گے تھا نو ں کی حالت زار بھی سب کے سا منے تھا نو ں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہر آدمی کے سا منے ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی صدر انجینئر خا لد پرو یز بٹ نے میٹ دی پر یس میں کیا جن کا تعلق بھمبر شہر سے ہے ضلع بھمبر میں تحصیل بھمبر جو قا نو ن سا ز اسمبلی ایل اے 7پرمشتمل ہے اور شہر جسے میو نسپل کمیٹی در جہ اول کی حیثیت حا صل ہے پو را حلقہ با لعمو م اوربھمبر شہر با لخصوص پچھلی کئی دھا ئیو ں سے آزاد کشمیر کے حکمر انو ں کے عقا ب کا شکا ر ہے پچھلے دس سا لو ں سے زا ئد عرصہ سے بھمبر شہر میں پبلک ہیلتھ دیپا رٹمنٹ نے شہر کو گند ے پا نی کی بد بو سے پا ک کر نے کے لئے سیو ریج لا ئنیں پچھا ئیں جس پر ہر زی شعور فر د نے احتجا ج کیا کہ یہ شہر یو ں کے ساتھ بہت بڑامذاق کیا جا رہا ہے کیو نکہ ان لا ئنو ں سے پا نی کی نکا سی ممکن ہی نہیں لیکن طا قت کے نشے میں سر شار اس وقت کے ایگز یکٹو انجینئر سے کس کی بھی با ت نہ ما نی جس کیو جہ حکومت کے ذمہ دا را ن کو اسے مکمل آشیر با د حا صل تھی اس پرا جیکٹ پر تقر یباًبیس کرو ڑ سے زا ئد رقم خرچ ہو چکی ہے لیکن اس قومی نقصا ن پر حکومت آزاد کشمیر اور بھمبر کی سیا سی لیڈرشپ خا مو ش تماشا ئی بنی ہو ئی ہے بلکہ جب سے سیو ریج لا ئن بچھا ئی گئی ہے گلیو ں کی حا لت زار بھی بہتر نہیں ہو سکی انہو ں نے کہا کہ بھمبر شہر میں تعمیر وتر قی کا یہ حا ل ہے کہ بھمبر میں نا لہ کے کنا رے بننے والی سڑ ک جسے با ئی پاس کہا جا تا ہے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو کر مکمل تبا ہ ہو چکی ہے سڑ ک کے کنا رے تعمیرا ت ہو چکیں ہیں جیسے تجا وزا ت کی آڑ میں کسی بھی صورت میں گرا نے کی اجا زت نہیں دی جا سکتی بلکہ وہ ذمہ دا را ن جن کی ملی بھگت اور لا پرو اہی سے یہ تعمیرا ت ہو ئیں ہیں انہیں سزا دی جا نی چا ہیے بھمبر شہر جسے بر سا تی پا نی سے محفو ظ بنا نا بھی بہت ضروری ہے کیو نکہ ہر سال بارشی مو سم میں عو ام کو سیلا ب کی پر یشا نی رہتی ہے اسی طر ح بھمبر نا لے کی گز ر گا ہ پر بھی اب کچھ لو گ جنہیں حکومتی ادارو ں کی آشیر با د حا صل ہے قبضہ کر نے کا عمل جا ری ہے مجا ہد بٹا لین سنٹر سے لیکر پنڈ ی جہو نجہ رو ڈ تک بہت سے طاقتو ر لو گو ں نے بھمبر نا لہ کی گزر گا پر باقاعدہ قبضہ کر لیا ہے اور مز ید جا ری ہے بھمبر نا لے کے کنا رے پر حفا ظتی دیو ار کی تعمیر انتہا ئی ناقص ہے بھمبر نا لے کی گزر گا ہ کو تما م تر رو کا وٹوں سے پا ک کر نا بھی ضروری ہے آج شہر میں میں ہو نیو الی تعمیرا ت با لخصوص رہا ئشی مکا نا ت تو بہت اچھے تعمیر ہو رہے ہیں لیکن گلیا ں تنگ ،پا نی کی نکا سی بھی گلیو ں میں ہو رہی ہے اور گلیا ں بھی کچی ہیں شہر میں حکا نیت زیا دہ ہو نے کیو جہ سے بھی شہر گند ے پا نی کا جو ہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)حکو مت آزاد کشمیر اور محکمہ خو را ک کی بے حسی چھمب میں ہزا رو ں ٹن گند م کھلے آسما ن تلے پڑ ی ہے کسا ن پر یشا ن محکمہ زرا عت کی طرف سے کرو ڑو ں رو ہے کی سبسڈ ی دینے کے با وجود کسا نو ں کا کروڑوں رو پے کا نقصان ہو نے کا اند یشہ جبکہ حکومت آزاد کشمیر مقامی کسا نو ں سے گند م خر ید نے کی بجا ئے پا سکو سے گند م خر ید نے پر بد ضد چیف سیکر ٹر ی نو ٹس لیں تا کہ کسا نوں کا کروڑو ں رو پے کا نقصا ن ہو نے سے بچ سکے اور انکے اندر پا ئی جا نیو الی بے چینی ختم ہو سکے تفصیلا ت کے مطا بق آزاد کشمیر میں سب سے زیا دہ غلہ پیدا کر نیو الے علاقے چھمب جو ڑیا ں کے کسا نو ں کی کرو ڑو ں رو پے ما لیت کی گندم کھلے آسما ن تلے پڑ ی ہے حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ خو را ک کے ذمہ دا را ن مقا می کسا نو ں سے گند م خر ید نے کی بجا ئے پا سکو سے مہنگے دا مو ں گند م خر ید رہے ہیں جس کی وجہ سے مقا می کسا نو ں کا کرو ڑو ں رو پے کا نقصا ن ہو نے کا اند یشہ ہے چھمب کے کسانو ں نے چیف سیکر ٹر ی آزاد کشمیر سے مطا لبہ کیا ہے کہ چھمب جو ڑیا ں کے کسانوں سے گند م خر ید نے کے احکا ما ت صادر فرما ئے جا ئیں تاکہ کسا نو ں کے کرو ڑو ں رو پے کا نقصا ن ہو نے سے بچ سکے اور انکے اندر پا ئی جا نیو الی بے چینی ختم ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)انجمن فدیا ن مصطفی برسا لی کے زیراہتما م دو سرا مقا بلہ حسن قرآت میں مو لا نا زاہد جمیل نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ قرآن سیکھنا اور سیکھا نا ایک بڑا اجر کا م ہے آج ہم بحیثیت مسلما ن کیو ں خو ار ہو رہے ہیں کہ قرآن کو پڑ ھنا سیکھنا اور اس کی تعلیما ت پر عمل کر نا چھو ڑ دیا ہے انہو ں نے کہا کہ قرآن اور سنت نبو ی ۖ میں ہمیشہ حقو ق العباد پر زور دیا ہے لیکن آج معاشر ے میں حقوق العباد کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے آج ہم سب کو ملکر معا شر ے میں پا ئی جا نیو الی نفرتو ں ،لڑ ائی جھگڑوں کو ختم کر کے بھا ئی چا رے امن محبت اخو ت کو پروان چڑ ھا نا ہو گا انجمنفدیا ن مصطفی بر سا لی کے زیر اہتما م دوسرا مقا بلہ حسن قرآت گلزار حبیب ممبر بر سا لی میں منعقد ہو ا جس میں کلا س پنجم سے لیکر کلا س دہم کے مختلف سکو لو ں کے طا لبعلمو ں نے کثیرتعدا د میں شر کت کی تقر یب میں علا قہ بھر کے معززین ،والدین اور سو ل سوسا ئٹی نے شر کت کی مقابلے جے ججز میںمو لا نا زاہد جمیل اوت قا دری محمد ظہیرتھے جبکہ ان کی معاونت اوت نقا بت کے فرا ئض حضر ت مو لا نا قاری منور چشتی سے سر نجا م دئیے حسن قرآت میں پہلی پو زیشن عطا الر حمن ،دو سر ی زین علی اور تیسر ی عدیل الیا س نے حا صل کی جنہیں صدر اصلاحی کمیٹی بر سا لی چو ہدر ی محمد الیا س ،سا بق چیف آرگنا ئزر ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بر سا لی چو ہدر ی منظو ر احمد ،اور صدرانجمن فدیا ن مصطفی بر سالی چو ہدر ی فضل الر حمن نے شلیڈ یں پیش کیں ۔