حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز مسترد کردی

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری مسترد کرکے آئندہ ماہ کے لئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی، جسے منظور نہیں کیا گیا اور آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ ماہ برقراررہیں گی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرول ایک روپیہ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.06 روپے فی لیٹر سستا جب کہ مٹی کا تیل 2.11 روپے اور لائٹ ڈیزل 3.38 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔