سبی (محمد طاہر عباس) ڈاکٹر اقبال ڈیوٹی کے پابند اور مریضوں کیلئے مسیحا ہیں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں تفصیلات کیمطابق ڈاکٹر اقبال خارانی جو گزشتہ کچھ عرصہ سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بطور سنٹر میڈیکل آفیسر تعینات رہے کو حال ہی میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اقبال خارانی جتنا عرصہ سبی میں تعینات رہے۔
انہوں نے اپنی ڈیوٹی نہایت مخلصی اور ایمانداری سے ادا کی مریضوں کیلئے صحیح مسیحا کے طور پر خدمات سر انجام دیں عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ صحت بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر اقبال خارانی کو فی الفور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں تعینات کیا جائے یہ ذمہ دار اور مریضوں کے حق میں بہترین ڈاکٹر ہیں۔