کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں بڑھتے ہونے سیوریج سسٹم کے حوالے سے عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کر کے عوام کو درپیش مسائل سے نجات اور علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہا کہ ضلع کورنگی میں عوام کو صفائی وستھرائی اور فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمہ ہیلتھ بلدیہ کورنگی شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن ،سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چنداور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ بھی موجود تھے اجلاس میں ضلع کورنگی کی حدود میں سیوریج مسائل کی وجہ سے صفائی وستھرائی میں رکاوٹ اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی محکمہ ہیلتھ کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ حکمت عملی اپنا کر سیوریج سسٹم کی درستگی اور صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کو بہتر بنا نے کے ساتھ شاہراہوں پر کھلے مین ہولز پر ڈھکنے رکھے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے عوام کو بچایا جا سکے۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے میں ہماری مدد کریں سیوریج لائنوں اور برساتی نالوں میں کوڑا کرکٹ اور کچرا ڈالنے سے گریز کریں انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہاکہ سیوریج سسٹم کی ابتری کے وجہ سے سڑکیں تباہ ہورہی ہیں جس کی وجہ سے عوام بھی شدید مسائل سے دوچار ہیں لہذا سیوریج سسٹم کی بروقت درستگی کو یقینی بنا کر انفرا اسٹرکچر کو تباہ ہونے سے بچایا اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔