کب تک انصاف کی خاظر کھڑے ہونے والے صحافی نا انصافی کی بھیت چڑھتے رہیں گے، میاں نصیر احمد

Mian Naseer Ahmad

Mian Naseer Ahmad

کب تک غریبوں کے ساتھ ہونی والی نا انصافیوں کو اجاگر کرنے والے اسی طرح اندھی گولیوں کا شکار ہوتے رہیں گے کب تک صحافیوں کے والدین انصاف کی اپیل کرتے خود بھی جان کی بازی ہارتے رہیں گے ایک سچے اور معاشرے کے لیے درد رکھنے والے صحافی کا قصور یہ ہے کہ وہ معاشرے میں ہونے والی زیادتیوں ،نا انصافیوں اورلوٹ مار کو بے نقاب کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلٹس کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری میاں نصیر احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ کیا سچ بولنے اور سچ دکھانے کی سزا موت ہے اگر اس کی سزا موت ہے تو صحافی موت سے نہیں گھبراتے بلکہ سچ کی خا طر اپنی جانیں دیتے رہیں گے اور مظلوموں،بے سہارہ لوگوں کی آواز بنتے رہیں گے اگر حق سچ کی آواز بلند کرنے والوں کو گولی کے زور پر ایسی طرح چپ کروایا جاتا رہا تو ایسا نہ ہو کہ ایک دن حق سچ کی آواز بلند کرنے والوں کی تعداد اتنی کم ہوجائے کہ لوگ انصاف کی خاطر غیر قانونی راستے تلاش کرناشروع کردیں۔

جس سے معاشرے میں سچائی کی شمع ماند پڑ جائے تو آئیں آج یہ عہد کریں کہ سچ کی خاصر قربان ہونے والے ان صحافیوں کی آواز کو دبنے نہیں دیں گے اور ان کا ساتھ دے کرسچائی کی شمع کو بجنے نہیں دیں گے پاکستان گروپ آف جرنلٹس کے قیام کا مقصد صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادیتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کی خاطر ڈٹ جاناہے صحافت کا پیشہ بہت معزز پیشہ ہے ان سے منسلک افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی پاکستان گروپ آف جرنلٹس پاکستان کا واحد گروپ ہے جو سپیشل پرسن صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہا ہے۔

پاکستان بھر سے سپیشل پرسن صحافیوںکو پاکستان گروپ آف جرنلٹس میں شامل کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ مرکزی صدر کاشف بشیر خان مر کزی جنرل سیکریٹری مہر عبدالمتین مرکزی صدر سپیشل پرسن میاں جمیل احمدکی مرکزی قیادت میں پاکستان گروپ آف جرنلٹس صحافیوں کے مسائل کے حل کا عزم رکھتا ہے اور ہمیں ہماری ضلعی قیادت پر بھی پوار اعتماد ہے کہ وہ بھی پاکستان گروپ آف جرنلٹس کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔