جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شعبہ بنین (طلباء ) کی ختم بخاری شریف 3 مئی بروز اتوار ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی : بین الاقوامی شہر ت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شعبہ بین ( طلباء ) کی ختم بخاری 3 مئی کو بعد نماز ظہر ہوگی جس میں 750 طلبہ کی دستار بندی کی جائے گی اور بخاری کا آخری درس معروف عالم دین فاضل مدینہ ینورسٹی اور شیخ الحدیث مولاناڈاکٹر شیر علی شاہ دیں گے ، اس کے علاوہ بیرون ممالک سے جید علماء کرام قراء اور دیگر شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریںگے۔

امسال دورہ حدیث 345 تخصص فی الفقہ الاسلامی (مفتی کورس) سال اول کے 17 اور سال دوم کے 17 تخصص فی الحدیث (ماہر علوم حدیث) کے 18 قران کریم کے 151 ناظرہ قران کریم کے 202 طلبہ سمیت 750 طلباء کی دستاربندی کی جائے گی۔

جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں انشاء اللہ اتوار 3 مئی 2015 کو تقریب ختم بخاری کے پرنور تقریب ہوگی جس میں ملکی غیر ملکی علماء کرام اور قراء عظام سمیت دیگر شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے اور بخاری کا آخری درس معروف عالم دین فاضل مدینہ ینورسٹی وشیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ دیں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریںگے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو شعبہ بنات (طالبات میں ) 111 طالبات کو دستار فضلیت دی گئی جس کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔