پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے تخریب کاری کا مذموم منصوبہ ناکام بنا دیا۔ مکان سے آٹھ من بارودی مواد اور سینکڑوں بم برآمد، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے سیٹھی ٹائون میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں بڑی مقدار میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ برآمد ہونے والے بارودی مواد کا وزن آٹھ من ہے۔
مکان سے سینکڑوں کھلونا بم بھی برآمد کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے کھلونا بم مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے تھے۔
مکان سے برآمد ہونے والے دیگر سامان میں ستر عدد الیکٹرانک ڈیٹونیٹر ، پرائما کارڈ 72بنڈل ، ریموٹ کنٹرول 11عدد ، یوریا نائٹریٹ دو بوری ، واٹر جیل دو بوری جبکہ مختلف سرکٹ اور دیسی ساختہ ڈیٹونیٹر بھی شامل ہیں ، بارودی مواد دیسی ساختہ ہے اور تیس بوریوں میں رکھا گیا تھا۔