کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے تہلکہ خیز پریس کانفرنس کرنے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار نے جو کچھ کیا اس کے اختیار میں نہیں تھا اگر کوئی ایسا معاملہ تھا تو وہ ڈی آئی جی کو آگاہ کرتے۔
ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا کہ جو جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے ان کے متعلق بتانا فرض ہے۔ رینجرز نے بھی جتنے لوگ پکڑے ہر جگہ ان کا نام آتا ہے۔ طاقت ور کے خلاف کارروائی نہ کرنا غلط بات ہے۔
ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت اپنے لوگوں کو بھارت میں ٹریننگ کرواتی ہے ان کا جو بھی آدمی جرم کرتا ہے وہ چھپنے کے لیے بھارت جاتا ہے۔
جے آئی ٹی بن چکی ہے سب پتہ چل جائے گا۔ راؤ انوار نے طاہر لمبا اور جنید کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو بھارت میں ٹریننگ دی جاتی ہے۔