پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سبی کے زیراہتمام یوم مئی کے حوالے سے عظیم ایشان احتجاجی ریلی

سبی (محمد طاہر عباس) مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سبی کے زیر اہتمام سبی میں یوم مئی کے حوالے سے عظیم ایشان احتجاجی ریلی پرانے سول ہسپتال سبی سے نکالی گئی جس میں پاکستان ورکرزکنفیڈریشن میں شامل تمام مزدور تنظیموں کے نمائندوں و کارکنوں نے شرکت کی ریلی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی جرگہ ہال سبی میں احتجاجی جلسہ عام میں بدل گئی۔

احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سبی کے صدر محمد افضل کھوسہ جبکہ جلسہ عام کی صدرات محمد انور دہپال نے کی جلسہ عام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سید صابر علی شاہ نے جبکہ نعت رسول مقبول ۖ عبدالجبار نے حاصل کی۔

جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد علی سومرو نے سرانجام دئیے جلسہ عام سے محمد افضل کھوسہ ، حیدر علی مگسی، بشیر احمد چانڈیہ ،محمد صدیق لونی، خلیل اللہ ،فیصل جمیل ، میر جان الفت ، محمد یونس سولنگی ، سیف اللہ مگسی، نسیم گشکوری، عبدالمجیدکھوسہ ،فتح محمد سولنگی ۔مطلوب احمد،رسول بخش، شاہ میر خان سیلاچی، حاجی یونس خان ، غلام محمد ، عزیز احمد، محمد ابراہیم خان ابڑو،محمد ابراہیم خجک ،پیارا خان قاسم شاہ،ملک ریاض احمد ویگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کو شکاگو کے مزدوروں نے جو قربانیاں دیں ہم ان کو کبھی رائیگان نہیں جانے دیں گے

شکاگو کے مزدوروںکی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہم ان کی قربانیوںکو سلام پیش کرتے ہیں مزدوروںکے حقوق کیلئے شکاگو کے مزدوروں نے دنیا کیلئے تاریخ رقم کی جو مزدوروں کیلئے مشعل راہ ہے مقررین نے کہا کہ آج مزدور طبقہ کئی مسائل کا شکار ہیںسبی سمیت بلوچستان بھر کے مزدوروں انتہائی کسمپری کی حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں مزدوروں کی تنخواہ انتہائی کم ہے مہنگائی کے اس دورمیں گزار کرنامشکل ہوتا جارہے ہے۔

سارا سال کروڑوں روپے کی کرپشن لوٹ مار کرنے والے سیاسی نمائندوں کو جب بجٹ میں مزدوروں کی تنخواہوںمیں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے تو یہ ہی لوگ قومی خزانہ خالی ہونے کا رونا روتے ہے باری باری حکمرانی کرنے والوں کو صر اپنے مفادات عزیز ہے ملک کے عوام اور ملازمینوں کے مسائل مشکلات سے کو ئی سروکار نہیں مزدوروںکا آج بھی استحصال روز اول کی طرح جاری ہے شکاگو کے شہدا کی یاد میں منایا جانے والد دن مزدوروں کو اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کا سبق دیتا ہے دنیا کی ایک فیصد آبادی 45فیصد وسائل پر قابض ہے۔

زرائع پیداوار پر مزدور طبقے کا حق تسلیم کیا جائے تو حالات تبدیل ہوسکتے ہے موجودہ استحصالی نظام کے پاس عوام اور مزدوروں کو دینے کیلئے بھوک اور مفلسی کے سوا کچھ نہیں مقررین نے کہا کہ سبی کے سرکاری ملازمین کے ساتھ خزانہ آفیسران کی نااضافی حد سے زیادہ ہوتی جارہی ہے پینشزاور دیگر بلز کی منظوری کیلئے 5فیصدکمیشن مانگنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب اس بات کی شکایت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو دی جاتی ہے تو وہ بھی اسی بات کا رونا روتے ہے اور کہتے ہے کہ ہم سے بھی کمیشن لیا جاتا ہے۔

اب ہمیں مل کر اس گنڈہ گردی کے خلاف جنگ کرنا ہے شکاگو کے مزدوروں کی قربانی کو یاد رکھتے ہوئے اتحاد واتفاق کو قائم رکھیں گے مقررین نے کہا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام قوانین صوبوں کے حوالے کئے جائیں مزدوروں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ملک میں نجکاری کا سلسلہ بند کرکے اداروں میں سیاسی مذاخلت کا خاتمہ کیا جائے اور کرپشن لوٹ مار کلچر کا خاتمہ کرکے اہل ایماندار اور محنتی لوگوں کو میرٹ اور شفاف طریقے کے مطابق اداروں میں بھرتی کیا جائے مقررین نے کہا کہ آج کا دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم آپس کے اختلافات کو بھول کر مزدوروں کے حقوق کیلئے یک جان ہوجائیں گے۔

مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیں اتفاق و ارتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، جلسہ میںحاجی رمضان اچکزئی سمیت تمام صوبائی و مرزکی قائدین پر مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا گیا مزدوروںکے حقوق کیلئے کئی قرارادا بھی پیش کی گئی جلسہ عام میں عہد کیا گیا کہ مزدوروں کے حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جلسہ عام میں تربت اور لسبیلہ میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے مزدوروں کو سلام پیش کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومتی اعلان کردی معاوضہ کی ادائیگی جلد ازجلد کی جائے بعدازاں جلسہ عام میں کئی قراردابھی پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ یوم مئی کی مناسبت سے پاکستان واپڈاہائیڈرویونین ، ریلولے محنت کش، ریلوے لیبر یونین، نادرا یونین، نوپ، وطن ٹیچرزایسوسی ایشن، جے ٹی آئی ، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، اپیکا، ریڑی یونین ،رکشہ یونین ، پی ٹی وی ایمپلائز یونین سمیت پاکستان ورکرز کنفیڈیشن میں شامل مزدور تنظیموں نے اپنے اپنے ضلعی دفاتر سے احتجاجی ریلیاں نکلی اور مزکری جلوس میں شامل ہوئیں اس موقع پر سی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری ریلیاں و جلسہ عام کی حفاظت پر مامور تھی۔

Yome May

Yome May