بیت المقدس (جیوڈیسک) جنگی جرائم کی عالمی عدالت نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف بھی جنگی جرائم کی تحقیقات پر غور کیا جارہا ہے۔
اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی سی سی پراسکیوٹر سربراہ فاتو ربینسودا نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے حوالے سے یہ خدشات ہیں کہ اس سلسلے میں جانبداری کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان جرائم کی غیر جانبدارانہ اور بغیر کسی کی حمایت کئے تحقیقات کی جائینگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم یقیناً کشیدگی کے دوران تمام اطراف سے مبینہ جرائم کی تحقیقات پر غور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور فلسطینی دونوں حکام پر یہ واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ ہم فلسطینیوں کیخلاف بھی جنگی جرائم کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں۔