کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے عوام آج تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے اور آج شام 4بجے خیرپور کے علاقے میر واہ تھری میں ہونے والا راجونی اتحاد کا جلسہ عام روایتی سیاستدانوں کے تابوت میں کیل ثابت ہوگا کیونکہ عوام نے ان تمام ظالم طبقات اور استحصالی و خاندانی سیاستدانوں سے نجات کا فیصلہ کرلیا ہے جو عرصہ دراز عوام کو غلام و یرغمال بنائے ہوئے ہیں اور ان کے مقدر میں اندھیرے لکھ کر اپنی نسلوں کے مستقبل کو تابناک سے تابناک ترین بنانے کیلئے قومی وسائل کو دونوںہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
یہ بات خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی نے راجونی اتحاد میں شامل پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر علی سولنگی ‘ روشن پاکستان پارٹی کے سربراہ امیر پٹی ‘ مارواڑی قومی الائنس کے رہنما اقبال ٹائیگر ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما اقبال چاند ‘ غریب اتحاد پارٹی ‘ اسلامک ڈیموکریٹک الائنس ‘ عوامی اتحاد پارٹی ‘ ووٹرز الائنس’جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن اور میمن ‘ اسمٰعیلی ‘ کچھی ‘ گجراتی ‘ کاٹھیاواڑی ‘بوہری ‘ خوجہ ‘ کھتری اور دیگر برادریوں کے رہنماؤں کے ہمراہ خیرپور کے جلسہ عام کے حوالے سے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔