لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں عام انتخابات سات مئی کو ہونگے جس کیلئے 111 مرد اور 48 خواتین برطانوی پارلیمنٹ کا رکن بننے کے لیے میدان میں ہیں۔
کنزرویٹو پارٹی 36 ایشیائی امیدواروں کی نمائندگی کرنے والی سب سے بڑی جماعت ہے۔ لیبر پارٹی 34 جبکہ لبرل ڈیمو کریٹس 32 ایشیائی امیدواروں کی نمائندگی کرے گی۔
امیگریشن کی مخالف جماعت UKIP نے 21 ایشیائی امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ 8 ایشین امیدوار گرین پارٹی کی نمائندگی جبکہ آزادانہ الیکشن لڑنے والوں کی فہرست میں صرف 5 ایشیائی امیدوار شامل ہیں۔ ایشیاء سے تعلق رکھنے والے 22 امیدوار ایسے ہیں جو برطانیہ کی چھوٹی جماعتوں کی نمائندگی کریں گے۔