لاہور (جیوڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد منظور ہونے کے بعد جماعت اسلامی نے پنجاب اسمبلی میں بھی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر وسیم اختر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے بیان کے خلاف جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے خلاف بیان اور دشمن ملک سے مدد کی اپیل افسوس ناک ہے، وفاقی حکومت الطاف حسین کے بیان کا نوٹس لے اور انہیں اس قسم کے بیانات دینے سے روکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے بھی الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔