علی ظفر نے بھارت میں دوسری مرتبہ”دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ”ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Ali Zafar

Ali Zafar

نئی دلی (جیوڈیسک) معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھارت میں لگاتار دوسری مرتبہ “دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ” ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

بھارت کے موقر روزنامے ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کے بینر تلے ہونے والے ایوارڈز میں علی ظفر نے ان کی خوش لباسی پر ”دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ” کا اعزاز حاصل کیا، انہیں یہ ایوارڈ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ علی ظفر کو پہلے بھی اپنی خوبصورتی اور اسٹائلز پر متعدد ایوارڈ دیئے جا چکے ہیں جبکہ وہ اس سے قبل بھی بھارت میں ہی “دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ” کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔