پیر محل (خرم شہزاد بھٹی سے) حلقہ این اے 94 کی عوام کے مستقبل اور طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کی لاگت کے فلاحی پروگراموں سے عام آدمی مستفید ہونگے عوامی فلاح و بہبود کے خد و خال اور اس کے دائرعمل میں وہ تمام عوامل شامل ہو جاتے ہیں جو کسی بھی طرح عوام کی بھلائی سے متعلق ہوں
اس میں اول ترین درجہ غریب و معاشی طور پر نامستحکم افراد کو مالی امداد کی فراہمی ہے غریب خاندانوں کے ہونہار بچوں کو معیاری تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی نوعیت کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔ وسائل کی ایک ایک پائی نہایت شفاف طریقے سے اپنے حلقہ کے عوام کی ترقی اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے رمدے خاندان کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف کی فراہمی ہے۔
اپنے حلقہ کی عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے اور انہیں تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے پیرمحل شہر کے لئے پینے کے صاف پانی کامنصوبہ جون 2015 تک مکمل ہو جائے گااور تحصیل پیرمحل کے کچھ دیہات کیلئے میٹھے پانی کی فراہمی کے منصوبہ کیلئے حکومت کی جانب سے 36.89 ملین کی رقم بھی منظور کی گئی ہے شہر کے سول ہسپتال کوعنقریب 60 کے ہسپتال میں تبدیل کر کے THQ کا درجہ دے دیا جائے گا جس میں انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی پیر محل غوثیہ آباد میں سبحان چوک کے پاس لڑکیو ں کے لئے گرلز ہائی سکول کی منظوری جس پر انشاء اللہ بہت جلد تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا، پیر محل کے لیے سپورٹس کمپلیکس۔۔۔
اور گورنمنٹ بوائزسکول نمبر1 کو سنٹر آف ایکسی لینسی سکول کے لئے 9 کروڑر وپوں کے گرانٹ کی منظوری اورضا ء فاروق لا ئبریری جو کے مکمل ہو چکی ہے اسے بھی جلد عوام کے لئے کھول دیا جائے گاـ اہلیان علاقہ کے لئے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی طرف سے تاریخ ساز منصوبے( یو ای ٹی کیمپس) کی منظوری کا نو ٹیفکیشن کا اجراء جو کہ اہلیان علاقہ کے لئے بہت بڑی خوشی کی نوید ہے۔سب کیمپس پیر محل رجانہ بائی پاس پر بی پلاٹ میں قائم کیا جائے گا۔
اسکے علاوہ 55 کروڑ روپوں کی لاگت سے کمالیہ شہر کی بجلی کو ملتان الیکٹرک سپلائی سے ختم کر کے فیسکو الیکٹرک سپلائی کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے جسکی بدولت کمالیہ شہر میں بجلی کی سپلا ئی مزید بہتر ہو جائے گی اور بجلی کے وولٹیج کی سپلائی بھی مکمل آئے گیاور لو ڈشیڈنگ میں بھی واضح کمی آئے گی اسکے علاوہ عام آدمی کی فلاح اور کم وسیلہ طبقات کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات پر کامیابی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔