نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت ڈرون طیارے درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ یہ بات بھارتی اخبار نے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے حوالہ سے ایک رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ کے مطابق ڈرون طیارے درآمد کرنے والے ممالک میں برطانیہ دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1985ء سے 2014ء کے دوران ڈرون طیارون کی فروخت میں 137 فیصد اضافہ ہوا۔ 1985ء سے 1990ء کے دوران پانچ سال میں کل 185 ڈرون طیارے فروخت کئے گئے جبکہ 2010ء سے 2014ء کے دوران چار سال میں 439 ڈرون طیارے فروخت ہوئے۔
ڈرون طیارے خریدنے والے دیگر بڑے ممالک میں مصراور اٹلی بھی شامل ہیں۔