حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے: توفیق بٹ

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے سٹی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے محمد توفیق بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے اور بجلی کی قیمت میں کمی کے حالیہ فیصلے سے مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی اور عوام کو ریلیف میسر آئے گا۔

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے مدبرانہ فیصلوں کی بدولت ملک بحرانوں سے نجات حاصل کر رہا ہے اور ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے اب شرم سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے وعدوں کے مطابق عوامی مسائل کے حل میں تیزی سے پیش قدمی کررہی ہے اور حکومت کو عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے اور اسی امر کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام اور بجلی کی قیمت میں کمی کرکے حقیقی معنوں میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھنے کا ثبوت دیا ہے۔