ہسپتالوں میں جنرل فزیشن کی تعداد بڑھانا ضروری ہو گئی ہے۔ بشیر مہدی

Lahore

Lahore

لاہور : محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں جنرل فزیشن کی تعداد بڑھانا ضروری ہو گئی ہے۔ ہر ہسپتال میں مریضوں کی تعداد کی نسبت سے جنرل فزیشن کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس میں ایک سال میں جنرل فزیشنز نے گیارہ ہزار مریضوں کا معائنہ کیا جو کہ بڑی تعداد ہے۔

صاحبان ثروت تو نجی ہسپتالوں سے علاج کراتے ہیں اصل مسئلہ بے وسیلہ افراد کا ہے جن کا سارا انحصار سرکاری ہسپتالوں پر ہے ۔صحت مند قو م سے ہی ریاست ترقی کرتی ہے جہاں لاغر افراد بستے ہوں وہاں ترقی کے امکانات بھی معدم ہوتے ہیں ۔جنرل فزیشنز کو عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی جائے۔