بدین (عمران عباس) سینئر صحافی اور بدین پریس کلب کے سابق جنرل سیکریٹری غلام مرتضیٰ میمن کا ایف آئی آر میں نام شامل کرنے کے خلاف بدین پریس کلب میں ہنگامی اجلاس، پولیس کی جانب سے نام شامل کرنے پر سخت مذمت،
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے مخالفین میں ہونے والے ہنگامے درج کی جانے والی ایف آئی آر میں پولیس کی مدعیت میں بدین پریس کلب کے سینئر صحافی غلام مرتضیٰ میمن کا نام شامل کرنے پر بدین پریس کلب میں صدر تنویر احمد آرائیں کی صدارت میں سینئر صحافی شوکت میمن، عبدالمجید ملاح، عبداللطیف زرگر، اللہ رکھیو نعیم، سانون خاصخیلی، سید اختر شاھ، عمران عباس، محمد علی بلیدی، اشفاق میمن، علی نواز چنہ دودو پنہور اور دیگر کی موجود گی میں ہنگامی اجلاس ہوا
جس میں صحافی پر ہنگامی میں داخل ہونے والی ایف آئی آر میں نام داخل کرنے کی پرزور مذمت کیصدر نے کہا کہ مرتضیٰ میمن صحافی کی حیثیت میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا جس کا کسی بھی گروپ سے تعلق نہیں تھا جبکہ کسی کے کہنے پر ایف آئی آر میں نام شامل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے تحقیقات کرائی جائے اور شامل ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے
انہوں نے دودن کا الٹیمٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر دو دن کے اندر نام نکالا گیا تو ہم صحافیوں کے پلیٹ فارم سے پورے سندھ میں احتجاج کی کال دینگے۔