بیٹیوں کی شادی کیلئے تعاون کی اپیل

Raiwind

Raiwind

رائیونڈ : عرض ہے کہ میں قرضوں کے بوجھ تلے دبا 59سالہ ایک غریب شخص ہوں اللہ نے مجھے 11بیٹے بیٹیوں کی رحمت سے نواز ا ہے ہرمسلمان کو ہر حال میں اللہ کا صبر و شکر ادا کرنا چاہئیے لیکن بعض اوقات حالات انسان کو دوسروں سے مدد لینے پر مجبور کر دیتے ہیں ایسی ہی وجوہات کی بنیا د پر میں اپنے مسلمان معاشرے کے نیک دل اور مخیر حضرت سے گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اور میں بھی باوجود سخت غربت والے انتہائی سخت اور پریشان کن حالات کے کسی طرح اپنی دو بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کر چکا ہوں اور ابھی میری تین جوان بیٹیاں اپنے مقدر کے انتظار میں بیٹھی ہیں، ایک بیٹی کی6جون2015ء کو شادی طے ہو گئی ہے جبکہ میرے حالات انتہائی تنگ ہیں شادی کا انتظام کرنے کے لئے میرے پاس بالکل گنجائش نہیںاس شدید پریشانی میں کوئی امید کا آسرا نظر نہیں آرہا۔

میرا ایک انتہائی پسماندہ دیہاتی علاقے میںکرائے کا دو کمرے کا مکان ہے ،معمولی پینشن پر گیارہ افراد گزارہ کر رہے ہیں ایک معذور بیٹی کا بوجھ بھی کندھوں پر ہے سیکورٹی کی ڈیوٹی کر کے کبھی کبھار کچھ دیہاڑی پرآمدن ہو جاتی ہے ، سات لاکھ کے قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوں، میں ان حالات میں بیٹی کی شادی کے لئے ضروری اخراجات کے لئے آج آپ سے اپیل کر رہا ہوں جس میں مجھے انتہائی ضروری گھریلو سامان مثلا فرنیچر ،مہمانوں کاکھانا، پیٹی سیٹ، کپڑے، برتن، بسترکے لئے امداد کی ضرورت ہے میں فرج ،واشنگ مشین،ٹی وی ،مائیکرو ویو،اے سی ،کولر پنکھاوغیرہ جیسی آسائشوںکی درخواست نہیں کر رہا بلکہ صرف ان چیزوںکی ضرورت ہے جن کی کسی نئے شادی شدہ جوڑے کو اشد ضرورت ہوتی ہے،لڑکے والے بھی غریب ہیں لیکن اپنی بساط کے مطابق وہ بھی شادی اور دیگر گھریلو سامان کا انتظام کر رہے ہیں۔

میں زکوة، صدقات اور ہرطرح کی امداد کا مستحق ہوں براہ کرم اللہ کے لئے میری اس مہینے اس بیٹی کی مدد بھی کیجئے اور میری باقی بیٹیوں کو اپنی بہنیں، بیٹیاں سمجھ کر اللہ کے دئیے ہوئے مال میں سے خرچ کیجئے ،قرضہ اتارنے میں بھی مدد کریں اور شادی کے لئے سامان دیجئے یا ایزی پیسہ یا کسی بھی طرح اپنی مالی حیثیت کے مطابق تعاون کیجئے اللہ آپ کے مال اور اولاد میں برکت دے گا اور دنیا اور آخرت میں آپ کو اجر دے کر آپ کی پریشانیاں ،بیماریاں اور مسئلے بھی ان شاء اللہ حل کرے گا۔

اللہ کی رحمت اور آپ کے تعاون کا طلبگار ۔محمد صدیق ولد محمد ابراہیم۔ رہائش نزد مسجد بلال اہلحدیث المعروف مسجد عبد الغفور شاہ والی عقب مدرسہ کرمانوالہ بستی امین پورہ

رائیونڈشناختی کارڈ نمبر35202-2784125-1(فون۔0308-4870579, 0323-4743629)