انسان تو انسان جانورں کا علاج بھی ناممکن ہو گیا

Malika

Malika

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) انسان تو انسان ۔جانورں کا علاج بھی ناممکن ہو گیا۔ علاج کروانے کے لئے آنے والے مالکان کو گالیاں ڈاکٹر ہمیشہ کی طرح غیرحاضر ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ نے انکوائری لگا دی۔

آج ڈی ایل او ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں کھلی کچہری لگائیں گے تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع منگلیہ میں قائم جانوروں کے ہسپتال میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ڈاکٹر دن بھر پرائیویٹ گھروں میں جا کر جانوروں علاج کر کے مال بٹور رہے ہیں ۔جبکہ ہسپتال میں اپنا موبائل نمبر لکھا ہو اہے۔

جب موبائل پر رابطہ کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ میں گجرات میٹنگ پر ہوں ۔یا کسی سرکاری ڈیوٹی کا کہہ دیا جاتا ہے ۔نواحی موضع سینتھل کے رہائشی شہزاد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ میں اپنی بکری کو تھن خراب ہونے کے بعد 25-04-2015کو ہسپتال آیا۔لیکن ڈاکٹر موجود نہ تھا میں نے موبائل پر رابطہ کیا تو آگے سے ڈاکٹر نے مجھے گالیاں رسید کیں ،میں مجبورا واپس چلا گیا۔

جبکہ ہسپتال میں موجود کچھ اور افراد نے بتایا کہ جانوروں کو بیج رکھنے کے ڈاکٹر اسد 800روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ اور ہسپتال میں علاج نہیں کیا جاتا بلکہ کہا جاتا ہے کہ ہم گھرا کر آپ کی خدمت کریں گے۔ اس تمام تر صورتحال سے ڈی سی او گجرات کو آگاہ کیا گیا ۔جنھوں نے کہا کہ آج صبع ڈی ایل او گجرات دس بجے ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں کھلی کچہری لگائیں گے ۔اور مجھے رپورٹ دیں گے ۔جبکہ اہل علاقہ نے تما م کرپٹ عملے کو نوکریوں سے فارغ کر نے کی اپیل کی ہے۔