گجرات (جی پی آئی) ناظم ویلفیئر منہاج القرآن یورپی یونین و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن گجرات حاجی چوہدری محمد ارشد جاوید وڑائچ کی طرف سے صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا اور صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ۔ تقریب میں ممتاز شخصیات کی شرکت۔ جن میں چوہدری وسیم ہمایوں زونل ناظم گوجرانوالہ ڈویژن’ چوہدری محمد اصغر آف ڈنگہ’ چوہدری محمد اسلم آف چک پیرانہ’ صدر پی اے ٹی یورپ’ میاں خالد فرانس’ شاہد اقبال میر’ ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات علامہ مظہر حسین قادری’ صدر عوامی تحریک گجرات مظہر اقبال نقشبندی ناظم ممبر شپ ناصر عزیز مغل’ ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن’ چوہدری محمد جاوید وڑائچ نائب ناظم ویلفیئر گجرات’ چوہدری غلام سرور وڑائچ نائب صدر تحریک منہاج القرآن’ ڈاکٹر ندیم بھٹی (عمر ارشد ہسپتال) ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری (جی پی آئی )’ زاہد محمود’ شفقت علی’ فیاض حسین بٹ(د ن) عاصم رضا سید (ڈان نیوز) ‘ سید نوید شاہ (دنیا ٹی وی) ‘ راجہ ریاض راسخ (جیو) ‘ محمود اختر محمود (جذبہ)’ اظہر جنگی سمائ’ رانا شہزاد (پنجاب ٹی وی) و ذوالفقار علی و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) صحافی معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ صحافی ہی عوام کو ملک میں ہونیوالے اپ ڈیٹس سے آگاہ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم ویلفیئر عوامی تحریک یورپی یونین حاجی محمد ارشد جاوید وڑائچ نے گزشتہ روز صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گجرات کے صحافی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ فلاحی کاموں کو اجاگر کرنا بھی بہت بڑا کام ہے۔ اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کریں جو عوامی فلاح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ہم گجرات کے صحافیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے شادیوں میں بھر پور شرکت کی۔ جس سے ہمیں مزید کام کرنے کا حوصلہ ملا۔انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح فلاحوں کاموں کی سرپرستی جاری رہے تو عوامی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ڈویژنل ناظم عوامی تحریک وسیم ہمایوں نے کہا کہ گیارہ اجتماعی شادیوں کا اہتمام بہت بڑا کارنامہ ہے۔ جس میں حاجی ارشد جاوید نے اپنی جیب سے بچیوں کا جہیز بھی دیا اور رخصت بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی کوشش کی ہے اور اب تک ضلع گجرات میں 28 مستحق بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی بھر پور حصہ لے گی اور اس سلسلہ میں پلاننگ جاری ہے۔ گجرات کے صحافیوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہماری ہر معاملہ میں سرپرستی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا انعقاد حاجی ارشد جاوید وڑائچ کا بہت بڑا کارنامہ ہے اور ہم اس شاندار کارنامے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایسی کئی معصوم بچیاں جو کہ جہیز نہ ہونے کی وجہ سے شادی کی عمر سے گزر چکی تھیں ، انکی شادیاں کروانا نہایت ہی نیک اقدام ہے۔ ہم ہمیشہ ایسے کاموں کی سرپرستی جاری رکھیں گے۔ گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت انداز میں کام کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ صدر عوامی تحریک ضلع گجرات علامہ مظہر حسین قادری نے کہا کہ ہم گجرات کے صحافیوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور حاجی ارشد جاوید وڑائچ نے نصف کروڑ سے زائد رقم مستحق افراد کی خدمت کیلئے صرف کی اور معصوم بچیوں کی شادی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ اور گجرات کے صحافیوں نے بھی ہمارے ساتھ تعاون کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اسے مزید آگے بڑھنا چاہئے۔ اس موقع پر دیگر مہمانوں نے بھی اظہارِ خیال کیا ۔
…………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت و سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈوگہ شریف پیر سید صفدر حسین شاہ نے گرین ایڈ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ‘ صدر انجمن تاجران تمبل بازار مہر اسلم مٹھو بھی تھے۔ گرین ایڈ پر ان کا استقبال سید مزمل حسین شاہ اور سید بلاول شاہ نے کیا اس موقع پر سید مزمل حسین شاہ نے انہیں گرین ایڈ بارے میں بریفنگ دی۔
…………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) چائنیز ایمبسی ان پاکستان اور چائنا کلچرل سنٹر کے تعاون سے پاکستان ووشو کنگفو فیڈریشن کے زیر اہتمام ”چائنا شائولن کنگفو ماسٹر ماشل آرٹس شو” بمقام علی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم لاہور میں منعقد ہوا۔ تقریب کے صدارت چائنا کے قونصلیٹ جنرل نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی لفیٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن صدر پاکستان اولپمک ایسسی ایشن تھے۔ پاک چائنا دوستی کے سلسلے میں ہونے والے پروگرام میں گجرات سے انٹرنیشنل کوچ سید باسط رضا جعفری کی قیادت میں گجرات ووشو کنگفو ٹیم کے 14 رکنی دستے نے حصہ لیا۔ گجرات ٹیم 11 کھلاڑیوں اور 3 ٹیم آفیشنل سید باسط رضا جعفری’ خلیل حیدر روکی اور حسین اعجاز پر مشتمل تھی۔ لاہور میں ہونے والے اس انٹرنیشنل پروگرام کے مارشل آرٹس مقابلوں میں گجرات ووشو ٹیم نے عمدہ پرفارمنس پیش کرتے ہوئے 11 گولڈ میڈلز حاصل کئے ۔ گجرات ٹیم میں شامل باسط ووشو کنگفو اکیڈمی کے پانچ کھلاڑیوں شاہ زیب ‘ میر قاسم’ وحید اصغر ‘ محمد علی’عبدالجبار جبکہ روکی ووشو کنگفو کلب جلالپور جٹاں کے چھ کھلاڑیوں ‘ محمد ارسلان’ شیخ افنان’ عبداللہ بٹ’ حمزہ بٹ’ سعد رئوف اور عمیر منشاء نے گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ مارشل آرٹس چائنیز ووشو کنگفو کھیل کے فروغ اور عمدہ کارکردگی پر سید باسط رضا جعفری کو چائنا کے قونصلیٹ جنرل نے شیلڈ سے نواز۔ جبکہ خلیل حیدر روکی اور حسین اعجاز کو بھی آفیشل شیلڈز دی گئیں۔
…………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میدان میں آگئی،عوامی رابطہ مہم تیز کردی گئی۔ نوجوانوں کے چیف آرگنائزر گوجرانوالہ ریجن پیرسیدعلی موسیٰ گیلانی ایڈووکیٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل گوجرانوالہ ریجن کے چیف آرگنائزر پیرسیدعلی موسیٰ گیلانی ایڈووکیٹ یوسی49سے مرزا ظفر اقبال اوریوسی46 مرزا افضال اورجلالپورجٹاں کے سٹی صدر بلال احمدرضا اعوان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اورمزید ممبر شپ جاری ہے۔
…………………………… ……………………………
گجرات (جی پی آئی) محلہ رحمت آباد کی مین گلی عقب بجلی گھر جوکہ پانچ محلوں کے ملحقہ قبرستان پرانابجلی گھرکوجاتی ہے اس گلی میں پانچ سو فٹ کا ٹوٹا جودوسری گلیوں سے کم ازکم ایک فٹ گہرا ہے جس کی وجہ سے اس گلی میں عموماً نالیوں کا گندا پانی کھڑا رہتا ہے،یہ واحد گلی ہے جس سے پانچ محلوں کے رہائشی مکین اپنے پیاروں کی میتوں کو کندھوں پر اٹھاکر نمازجنازہ کی ادائیگی کیلئے گزرتے ہیں جبکہ گلی میں گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے نمازجنازہ پڑھنے والے نمازیوں کے کپڑے گندے ہوجاتے ہیں اور انہیں شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے، جبکہ اہلیان علاقہ یوسی47 محلہ رحمت آباد مین گلی عقب بجلی گھر کے رہائشی مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محلہ قطب آباد ،محلہ رحمت آباد، محلہ دسوندھی پورہ ،محلہ میانہ پورہ وغیرہ محلوں کے ملحقہ قبرستان ،پرانا بجلی گھر کے راستے ٹھیک کروائے اور جلدازجلد تعمیر ومرمت کرائی جائے۔اہلیان علاقہ نے DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ کودرخواست دیدی۔
…………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) معروف کاروباری وسماجی شخصیت جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سرگودہاروڈ چوہدری کاشف چاند کمبوہ نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی بہترین عبادت ہے، ہم نے عوام الناس کی خدمت کو اپنا مشن بنارکھا ہے۔ملک میں توانائی کا بحران اپنی انتہاکو پہنچ چکا ہے، حکومت اس بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں صنعتیں بند ہیں دیہاتوں کے علاقہ شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی واقع نہیں ہوئی، بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے کرپٹ اور نااہل افسران واہلکار اس صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں،حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور اپنی تجوریاں بھرنے کی بجائے عوام کی حالت سدھارنے پر توجہ دینی چاہیے۔
…………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) یوسی 47 سرگودہا روڈ محلہ امین آباد کی معروف شخصیت چیئرمین چٹھہ گروپ ،رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن ملک ضیاء اللہ اعوان نے اپنے دوستوں ساتھیوں کے ہمراہ عوامی رابطہ آفس حلقہ پی پی111 پرجاکر ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن حاجی ناصر محمود کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی ناصر محمود ایک باصلاحیت اور فرض شناس انسان ہیں جواپنی ذمہ داروں سے عہدہ براں ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اور ان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن گجرات شہرمیں نہیں بلکہ ضلع بھرمیں مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے اور یہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کا قیمتی اثاثہ ہے اورانشاء اللہ انکی قیادت میں اپنی یونین کونسل سے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔
…………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ممتاز مذہبی وسماجی شخصیت چیئرمین یارغار موومنٹ سید غلام پنجتن پاک اور آفس سیکرٹری یارغارموومنٹ ملک ضیاء اللہ آف سلہوکی چٹھہ نے اپنے آفس شاہین چوک پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی مہربانۖ کی سیرت طیبہ میں ہمیں اسلام پر عمل کرنے کا درس دیتی ہے انہوں نے اپنے مبارک عمل سے اسلامی احکامات امت کو سیکھائے اور انہیں کی رحمت ہے کہ آج دنیا میں اسلام موجود ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ پانچ جون بمقام جامع مسجد عیدگاہ یارغار موومنٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان فروغ محبت کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ضلع گجرات سمیت ملک بھرسے مذہبی ،کاروباری، سیاسی،وسماجی اور عاشقان رسولۖ اس عظیم الشان فروغ محبت کانفرنس میں شرکت کرینگے۔