لاہور : بااثر افراد کی محنت کش کی ملکیتی اراضی پر قبضہ کی کوشش

Lahore

Lahore

لاہور : بااثر افراد کی محنت کش کی ملکیتی اراضی پر قبضہ کی کوشش’ جھوٹی درخواستیں دائر کرنا شروع کردیں تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ ساھووالا کے رہائشی محنت کش محمد شفیق نے عرصہ تقریباً 6 ماہ قبل گاؤں کے رہائشی شبیر حسین سے دو ایکڑ 17 مرلہ اراضی 53 لاکھ روپے میں خریدی جس کی رجسٹری اور انتقال محمد شفیق کے نام محکمہ مال میں درج ورجسٹرڈ ہے۔

اراضی کے انتقال کے بعد گاؤں کے بااثر افراد امجد، عمر ، ساجد وغیرہ جوکہ خود مذکورہ اراضی خریدنا چاہتے تھے انہوں نے شبیر حسین کے بیٹے نصیر احمد سے ساز باز کرکے محمد شفیق کے خلاف جھوٹی درخواستیں دیکر اس پر عرصہ حیات تنگ کردیا متاثرہ شخص محمد شفیق نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے عرصہ دراز بیرون ملک محنت مزدوری کرکے جو کمائی کی شبیر حسین کا بیٹا نصیر احمد گاؤں کے بااثر افراد کو ملا کر مجھے تمام عمر کی جمع پونجی سے محروم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ایک مقامی شخص ساجد سے ملی بھگت کرکے میری اراضی پر قبضہ کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تھانہ میں جھوٹی درخواستیں دیکر مجھے بلیک میل کرکے اراضی ہتھیانے کی کوشش کر رہے ہیں شبیر حسین کے بیٹے نصیر احمد نے بیرون ملک جانے کیلئے اراضی فروخت کرکے ویزہ اور ٹکٹ کے پیسے بھی اپنے والد شبیر کے زریعے مجھ سے وصول کئے تھے شفیق نے اراضی پر جو فصل کاشت کی گاؤں کے بااثر افراد اسے فصل بھی کاشت نہیں کرنے دے رہے متاثرہ شخص محمد شفیق نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی گوجرانوالہ ودیگر حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی اپیل کی ہے۔