فیصل آباد: لاثانی ٹائون میں بسم اللہ پارک کی حالت زار پر مکینوںنے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کی لاثانی ویلفیئر سوسائٹی ہرگھر سے آٹھ سو روپے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کیلئے لیتی ہے مگر ٹائون کے واحد پارک میں مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مکین تفریحی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ پارک کی چار دیواری میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
سماجی شخصیت میاں لطیف ‘میاں طارق لطیف ودیگر نے پی ایچ اے حکام اور اراکین اسمبلی کی توجہ مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ بسم اللہ پارک میں لوگ سیوریج کا پانی چھوڑ دیتے ہیں جو علاقہ میں تعفن اور مچھروں کی افزائش کا باعث بنا ہوا ہے انہوںنے کہا ہے کہ پارک کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے مناسب انتظامات کئے جائیں تاکہ لوگ موذی امراض میں مبتلاء ہونے سے بچ سکیں۔