اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کو 22 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے پرویز مشرف کو 22 مئی کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔