ہری پور: بلدیاتی امیدوار کے قافلے پر فائرنگ، چھ افراد جاں بحق

Haripur

Haripur

ہری پور (جیوڈیسک) یونین کونسل کھولیانوالہ کے آزاد امیدوار جاوید خان کا قافلہ بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران جب کیلگ کے قریب پہنچا تو نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کر دیا۔

اس دوران اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی جس کی زد میں آ کر جاوید خان کے چھ محافظ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ امیدوار ضلع کونسل جاوید خان سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال ہری پور منتقل کر دیا گیا۔