کراچی : این آر او کے تحت ختم مقدمات دوبارہ کھل گئے

Law

Law

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مقامی عدالت نے این آر او کے تحت ختم کئے گئے مقدمات کی دوبارہ سماعت شروع کر دی ہے۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے ندیم ماربل، کامران عرف پانڈا، اکرم اور عظیم سمیت چونتیس کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں۔

ان ملزموں کے خلاف کراچی کے تھانہ مومن آباد، سعید آباد اور اورنگی ٹاؤن میں درج قتل اور اقدام قتل کے دس مقدمات این آر او کے تحت ختم کر دیئے گئے تھے۔

تاہم دو ہزار بارہ میں سپریم کورٹ کے حکم پر انہیں ری اوپن کیا گیا۔ عدالت تفتیشی افسران کو پہلے ہی شوکاز نوٹس بھی جاری کر چکی ہے۔